چترال (بشیر حسین آزاد) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزادہ امان الرحمن نے کہا ہے کہ وہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی۔کے ون سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار اسرارالدین کی مکمل حمایت کررہے ہیں جبکہ اپنے کاغذات نامزدگی کو مقررہ تاریخ پر واپس نہ لے سکنے کی وجہ سے ان کا نام امیدواروں کی فہرست میں رہ گئی ہے جس کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوگئی ہے۔ پیر کے روز پارٹی رہنماؤں عبدالرزاق، وزیر زادہ کالاش، امین الحسن، جمشید احمد اور دوسروں کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ کور نگ امیدوار کے طور پر کاغذ ات نامزدگی جمع کرایا تھا لیکن انہیں واپس نہ لینے کی وجہ سے ان کا نام آزاد امیدوا ر وں میں شامل ہے اور انہیں انتخابی نشان مٹکا بھی الاٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن ہے اور آنے والے انتخابات میں پارٹی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اسرارالدین اور قومی اسمبلی کے امیدوار عبداللطیف کا بھر پور ساتھ دیں گے اور ان کی کامیابی کے لئے جدوجہد میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لوٹ کوہ وادی میں 2013ء کے الیکشن میں اپنے حاصل کردہ ووٹوں سے کہیں ذیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو دلواکر اس پارٹی کی کامیابی کا راستہ ہموار کریں گے اور اس کے لئے وہ ذیادہ سے ذیادہ وقت انتخابی مہم میں اسی طرح لگائیں گے جو انہوں نے گزشتہ انتخابات میں اپنے لئے کیا تھا۔ انہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس بار سوشل میڈیا کا استعمال عام ہونے کی وجہ سے وہ اپنے بارے میں کنفیوژن کو عام ووٹروں کے ذہنوں سے نکالنے میں انہیں آسانی ہوگی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات