دروش(نمائندہ چترال میل) محکمہ واپڈا کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے پچھلے چار دنوں سے دروش بازار کا رہائشی اور کاروباری علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ پیر کی رات کو علاقے کو بجلی فراہم کرنے والا150کے وی کا ٹرانسفارمر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جسکے بعد علاقے کو بجلی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ 150کے وی کے اس ٹرانسفارمر سے نہ صرف دروش بازار کے سینکڑوں تجارتی و گھریلو صارفین کو بجلی فراہم ہوتی تھی بلکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایک حصے کو بھی اسی ٹرانسفارمر سے بجلی ملتی تھی۔ تیمرگرہ میں موجود واپڈا (پیسکو) کے ایکسین اور چترال میں واپڈا کے ایس ڈی او کی طرف سے صارفین کو بتایا گیا کہ اگر صارفین خراب شدہ ٹرانسفارمر کو چکدرہ پہنچائیں تو انہیں وہاں سے 200کے وی کا ٹرانسفارمر مہیاکیا جائیگا۔ اس وعدے پر مقامی لوگوں نے دروش سے چکدرہ تک گاڑی کا بندوبست کیا اور خراب شدہ ٹرانسفارمر جب وہاں پہنچایا گیا تو ادھر سے حسب وعدہ 200کے وی کا ٹرانسفارمر دینے کے بجائے 100کے وی کا پرانا ٹرانسفارمر دیا گیا۔ جب چکدرہ سے ٹرانسفارمر دروش پہنچایا گیا تو مقامی صارفین نے اس پر زبردست احتجاج کیا مگر واپڈا حکام نے کہا کہ وہ فوری طور پر 100کے وی کا ایک اور ٹرانسفارمر مہیا کرکے بجلی کا لوڈ تقسیم کرینگے۔ تاہم واپڈا والوں کی طرف سے 100کے وی والے ٹرانسفارمر کو نصب کرکے بجلی سپلائی شروع ہونے کے فوراً بند یہ ٹرانسفارمر بھی جواب دے گیا اور بجلی کے اتار چھڑاؤ کی وجہ سے گھریلو صارفین کے قیمتی الیکٹرانک اشیاء بھی جل گئے۔ بعد ازا ں نماز عشاء کے بعد مقامی صارفین نے قاری جمال عبدالناصر کی قیادت میں واپڈا کے خلاف ایک جلوس نکالا جو کہ ACدروش کے آفس کے سامنے میں احتجاجی مظاہرے میں بدل گیا۔ مظاہرین نے واپڈا کے دوغلے پن کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متنبہ کیا کہ اگر فوری طور پر بجلی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو وہ شدید احتجاج کرینگے اور حالات خراب ہونے کی تمام ذمہ داری واپڈا پر عا ئد ہوگی۔ بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرکے انہیں پر امن طور پر منتشر ہونے پر راضی کیا اور واپڈا حکام کو سختی سے تاکید کی کہ وہ فوری طور پر بجلی بحالی کا بندوبست کریں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










