چترال(نمائندہ چترال میل) چترال شہرمیں متحدہ مجلس عمل کے ضلعی دفترکاباقاعدہ افتتاح کیاگیا۔افتتاحی تقریب میں ایم ایم اے کی طرف سے نامزداُمیدواراین اے ون چترال مولاناعبدالاکبرچترالی،پی کے ون چترال سے مولاناہدایت الرحمن،ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کو اندرونی اختلافات اورنقصان سے بچانے کے لئے دینی جماعتوں نے ایک صف پرآکرالیکشن لڑنے کااعلان کیاہے۔ اس لیے اتفاق میں برکت جبکہ انتشار میں ہلاکت ہے۔ آج ایک بار پھر ملک عزیز میں مذہبی جماعتوں نے تمام مسلکی تعصبات سے بالا تر ہو کر ایک جھنڈے کے نیچے اور ایک نشان کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذہبی جماعتوں کی بقا صرف اتحاد میں ہے۔ مذہبی ووٹ بینک جب یکجا ہو تو پارلیمنٹ میں پہلی یا دوسری بڑی قوت بن سکتی ہے۔پاکستان کے اسلامی تشخص اور آئین کی اسلامی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے اتفاق کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں ہے۔ایم ایم اے کی بحالی کے بعدتمام سیاسی جماعتوں میں خطرے کی گھنٹی بجی ہے۔ متحدہ مجلس عمل کے نامزداُمیدوارں نے عام انتخابات 2018 کیلئے انتخابی منشور کا اعلان کرت ہوئے کہاکہ، ملک میں نظام مصطفیٰ کا نفاذ، آئین میں اسلامی دفعات کا تحفظ، خودمختار خارجہ پالیسی،دیگرعلاقائی مسائل منشور کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئین میں موجود تمام اسلامی دفعات کا مکمل تحفظ،کرپشن کا خاتمہ اور اختیارات کی نچلی سطح پر تقسیم کیلئے آئینی اصلاحات،ہر شہری کیلئے تعلیم، علاج اور روزگار کی یقینی فراہمی،تمام غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ اور عام افراد کیلئے بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں کا مناسب ترین تعین، مقامی آبادی کے روزگار اور انفراسٹرکچر کو ترجیح،چھوٹی صنعتوں کا فروغ،اسلامی روایات اور آئین پاکستان کی روشنی میں خواتین کی شرکت و ترقی کیلئے تعلیم وروزگار کے دائروں میں انقلابی اسکیموں کااجزاء،ملکی ترقی میں بیرون ملک پاکستانیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی،اندرون ملک اثاثوں کا تحفظ اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال میں لوڈشیڈنگ سے مکمل نجات،تمام سرکاری اورغیرسرکاری اداروں میں کرپشن کاخاتمہ، دفاترسے کمیشن کامکمل صفایا،ضلع کے اندرتمام ہسپتالوں میں جدیدسہولیات کی فراہمی،ارندوروڈاورچترال کے اندرایرگیشن چینل پرکام شروع کیاجائے گا۔اس موقع پرضلع نائب ناظم مولاناعبدالشکور،متحدہ مجلس عمل کے ضلعی صدرمولاناعبدالرحمن قریشی،جنرل سیکرٹری مولاناجمشیداحمددیگرجماعت علماء اسلام اورجماعت اسلامی کے ارکیں کثیرتعدادمیں موجودتھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات