چترال (نمائندہ چترال میل)فخر ایشیاء قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا39واں یوم شہادت ملک بھر کی طرح ضلع چترا ل میں بھی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی محمدحکیم ایڈوکیٹ،سینئرنائب صدرشریف حسین،نائب صدرشمس الرحمن لال،تحصیل چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ،میردولہ جان ایڈوکیٹ،پی پی پی علماء ونگ کے جنرل سیکرٹری مولانامحمدآصف اوردیگرمقریرین نے خطاب نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 39 ویں یوم شہادت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹوکی سیاسی بصیرت پر تمام سیاسی پارٹیوں کے علاوہ بین الا قوامی طور پر بھی تمام ممالک کے سربراہان تسلیم کرتے تھے، ہر محنت کش، مزدور اور نوجوان بھٹو ہے جس نے سانحہ کے بعد پریشان حال قوم کو نیا حوصلہ دے کر ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھی اور ایک سوچ کے ساتھ کھڑا کیا کہ ہم گھاس کھا کر گذارہ کر لیں گے مگر ایٹمی صلاحیت حاصل کر کے رئیں گے۔ مقررین نے مذید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی فکر پر عمل کرتے ہوئے ہم سب کو مل کر پسی ہوئی عوام کے دکھوں کا مداوا کرنا ہے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے جنہوں نے جمہوریت کیلئے اپنی جان قربان کردی۔مگر اپنی عوام سے کیا ہوا وعدہ ایفا کر کے ثابت کر دیا کہ میں اتنا گونجوں گا کہ صدیوں تک سنائی گی۔انہوں نے کہاکہ 5 جولائی 1977ء کو مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کو عہدے سے ہٹا کر ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا اور ذوالفقار علی بھٹو کو نواب محمد احمد خان کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ 18 مارچ 1977ء کو انہیں اس قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی اور 4 اپریل 1979ء کو ذوالفقار علی بھٹو کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ یوں مسلم امہ کو متحد کرنے کا خواب دیکھنے والے بھٹو کی زندگی کا چراغ گل کر دیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی