چترال (نمائندہ چترال میل)اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازنے اتوارکے روزمرغی فروشوں کے ساتھ ایک ہنگامی جلاس میں کہاکہ پو لٹری ایسو سی ایشن کی من مانیاں چترالی عوام کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔وہ چترالی عوام اورضلعی انتظامیہ کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس موقع پرتجاریونین کے صدرشبیراحمدخان اورمقامی مرغی فروشوں نے اے سی دروش کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولٹری فارم مالکان نے ہزارگرام مرغی کی بجائے 8سوگرام فروخت کرناشروع کردیاہے۔اے سی دروش بروقت کارروائی کرکے کم وزن والی مرغیاں نیلام کرکے عوام کودھوکہ دہی سے بچایاہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ہزارگرام سے کم وزق مرغیاں چترال لانے پرپابندی عائد کیاجائے۔اورپولٹری فارم مالکان کومناسب ریٹ پرمرغیوں کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔
اسسٹنٹ کمشنر چترال نے کہاکہ احتجاجی ہڑتال کرنے پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں کااے سی دفترچترال اجلاس بلایاجائے۔ ان کے مسائل سننے کے بعد عوام مسائل کومددنظررکھتے ہوئے مناسب فیصلہ کریں گے مگربلیک میل کبھی بھی برداشت نہیں کریں۔انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو مرغی کی مناسب قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں۔، کہ وہ مرغی کی قیمت میں کمی لانے اور بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے کے لئے فوری کوششیں کریں گے اور جلد از جلدمرغیوں کی قیمتوں میں کمی اورفراہمی کو یقینی بنائیں گے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کو مناسب قیمت پر مرغی و دستیابی اورفروخت کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ فورڈپولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر مربو ط اقدامات کریں گے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مرغی کی قیمتیں مناسب مقرر کی جائیں گی اور ان قیمتوں کو نافذ کر نے کے لئے انتظامیہ کے افسران قانونی کارروائی کریں گے،جو دکاندار سرکاری قیمتوں کے علاوہ اضافی قیمت پر مرغی فروخت کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ چترال اوردروش میں کوئی بھی ناشگوارواقعہ پیش آئے پو لٹری ایسو سی ایشن کے خلاف سخت کارروئی کی جائے۔
اس موقع پرہوٹل مالکان بھی موجودتھے محکمہ فورڈ کے ذمہ دارافسراوں کوہدایت کی کہ ہوٹل مالکان سے ساتھ بیٹھ کرمناسب نرخنامہ جاری کریں جس سے عوام کوبھی فائدہ ہوسکیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات