چترال (نمائندہ چترال میل) تور کہو کے مقام واشچ میں خستہ حال پُل عبور کرتے ہوئے جیمنی سوزوکی دریا تور کہو میں جا گری ۔ جس سے دو افراد جان بحق تین زخمی ہوگئے ۔ حادثے میں باپ جان بحق بیتا زخمی ہوا۔ تفصیلاات کے مطابق جیمنی سوزوکی نمبر A1 – 5206 جسے سعید الرحمن چلا رہا تھا۔ زنگ لشٹ تورکہو میں اپنے رشتہ داروں سے عید ملنے کے بعد بیٹا وجیہ الرحمن اور دیگر افراد کو لے کر اپنے گھر واشچ جارہاتھا۔ کہ گاؤں کے قریب پُل عبور کرتے ہوئے بے قابو ہوکر دریائے تورکہو میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں مسمی سعید الرحمن ولد حکیم نایاب اور واجد ولد محب الرحمن ساکنان واشچ جان بحق اور وجیہ الرحمن ولد سعیدالرحمن، یورمس مراد ولد جم شاہ ساکنان واشچ اور ضیاء الرحمن ولد میر صوات خان ساکن زنگ لشٹ زخمی ہوئے۔ جان بحق اور زخمیوں کو مقامی رضاکار نوجوانوں نے دریائے تورکہو سے نکا لا۔ جبکہ زخمیوں کو آر ایچ سی شاگرام تورکہو میں داخل کر دیا گیا ہے۔ چترال کے بالائی علاقوں میں دریاء کے اوپر پُل انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں۔ اس لئے ان پُلوں پر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ خصوصا 2015 کے سیلاب سے متاثرہ کئی پُل از سر نو تعمیر کے انتظار میں ہیں۔ لیکن اُن کی طرف سابقہ حکومت میں کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





