چترال (محکم الدین) عید کے روز کراچی کے قریب کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق ہونے والے چترال بمبوریت ( برونٹھار) کے رہائشی نوجوان محمد سلیم ولد نادر خان کی نعش کراچی سے بذریعہ طیارہ پشاور پہنچانے کے بعد ایمبولینس میں آبائی گاؤں پہنچا دیا گیا۔ عید کے موقع پر سیاحوں کے رش اور تنگ و خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے ایمبولینس کو گاؤں پہنچنے میں انتہائی دُشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ متوفی نوجوان محمد سلیم کراچی میں محنت مزدوری کرتا تھا۔ اور عید کے دن اپنے ساتھیوں کے ساتھ کینجھر جھیل کی سیر کیلئے گیا۔ جہاں نہاتے ہوئے جھیل میں ڈوب گیا اور اُن کی موت واقع ہوئی۔ نوجوان سلیم کی نعش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ جسے بعد آزان سپرد خاک کیا گیا۔ جنازے میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





