چترال(نمائندہ چترال میل)جماعت اسلامی کے طرف سے نامزد ُامیدوار برائے این اے ون چترال مولانا عبدالاکبرچترالی نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کا قیام مسلم اُمہ کی خواہشوں سے ہوا ہے اور یہ برقرار ہے۔اور آئیندہ بھی قائم رہے گا۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ریحانکوٹ میں جمعیت علماء اسلام کے قائدین کے ایک ہنگامی اجلاس میں شرکت کے بعد کیا اُنہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کو کوئی فردواحد نہیں توڑسکتا اور نہ ایسا اختیار کسی فرد یا چند افراد کے پاس موجود ہے۔یہ صرف دوجماعتوں کا بھی اتحاد نہیں بلکہ اُمت مسلمہ کی خواہش ہے۔اس لئے جو افراداس میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ درحقیقت اُمت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔جس سے ناقابل یقین نقصان کا احتمال ہے۔اُنہوں نے کہا اس حوالے سے اتحاد برقرار رکھنے کیلئے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق درپیش تنازعے کو سلجھانے کے لئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ مشتاق احمدکا کسی بھی وقت دورہ چترال متوقع ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





