چترال (نمائندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کے موڑکھو میں وریجون کے مقام پر کھلی کچہری کے ایک ہفتے کے اندر اندر رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جس کے لئے مقامی باشندوں کی طرف سے مطالبہ کئے جانے پر انہوں نے اعلان کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر اسراراللہ نے کہاکہ چترال کے مختلف علاقوں میں واقع ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پوراکرنے کے لئے شدید عوامی مطالبے پر ڈی سی چترال کی کوششوں سے 25ڈاکٹروں کا تبادلہ چترال ضلعے میں کردیا گیا ہے جن میں سے ڈاکٹر آفتاب علی کو ڈی۔ سی کے احکامات کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر آرایچ سی وریجون میں تعینات کیا گیا ہے جوکہ بنیادی طور پر میڈیکل اسپیشلسٹ بھی ہیں جبکہ ان ہی کے حکم پر ڈاکٹر برکت علی کو بی ایچ یو کوشٹ میں پوسٹنگ کی گئی۔ وریجون کے عوام نے اس دیرینہ مسئلے کو بہت ہی قلیل مدت میں حل کرنے پر ڈی۔ سی چترال ارشاد سودھر کی کوششوں کو سراہا ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










