چترال (نمائندہ چترال میل)چترال سے ممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخواسیدسردارحسین شاہ نے وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقہ جات فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق بل کے اجلاس میں صوبائی اسمبلی میں آوازاٹھانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ فاٹا کے ساتھ پاٹا کو شامل کرنا زیادتی ہے، اگر حکومت پاٹا کی حیثیت تبدیل کرنا چاہتی ہے تو خصوصی پیکیج کا اعلان کریں۔پشاور سے مقامی میڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کوریاست کے دورسے ٹیکس فری زون کی خصوصی حیثیت حاصل ہے اورہردورمیں حکمران یہاں کے باسیوں کومراعات دینے کے بجائے ان سے حقوق چھیننے کی کوشش کررہے ہیں اوریہاں کے عوام کو دہشت گردی،سیلاب اورزلزلے سے متاثرہ ہونے کی وجہ سے ان کوخصوصی پیکجزدینے کے بجائے ان کے حق چھین رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کی خصوصی حیثیت کوکسی بھی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے،فاٹاکوصوبے کاحصہ بناکرحکومت نے تاریخی اقدام اٹھایاہے اوراس قبائلی علاقے کے عوام ملک کے دیگرحصوں کے شہریوں کی طرح حقوق دلائیں گے اور ملاکنڈڈویژن کی خصوصی حیثیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ میں عوام کاخادم ہوں اورعوام کی خدمت کے لئے سیاسی میدان میں ہوں میں یہاں کے عوام کے لئے مراعات لاؤنگا،ان سے مراعات چھیننے کے مکمل خلاف ہوں اورآج ملاکنڈڈویژن کی حیثیت کوبرقراررکھنے کے لئے آوازاٹھائیں گے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





