چترال (نمائندہ چترال میل) چترال پولیس نے گرم چشمہ کے نواحی گاؤں پرابیک میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے افیون کی بڑی مقدار برامد کرلی اور شیرین خان ولد چوڑاک کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم کے گھر سے برامد کردہ افیون کی مقدار 15.530کلوگرام ہے جوکہ ضلعے کی تاریخ میں اسمگل شدہ افیون کی سب سے بڑی مقدار بتائی جاتی ہے۔ ملزم کو شعبہ انوسٹی گیشن شعبے کے حوالے کیا گیا ہے جسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد ان کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ گزشتہ ہفتے چترال لویر میں اپنی تعیناتی کے بعد ڈی پی او عبدالحئی نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزیدتنگ کرنے کی سخت ہدایات جاری کردی ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





