چترال (محکم الدین ) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال فضل باری نے چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں زائد المیعاد چپس بر آمد کرکے گودام کو سیل کر دیا۔ منگل کے روز انہوں نے زرگراندہ میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا۔ اور رنگے ہاتھوں ٹرکوں کے حساب سے غیر معیاری اور زائد المیعاد چپس برا ٓ مد کی۔ جبکہ گودام میں ٹنوں کے حساب سے چپس، مشروب اور دیگر سامنا موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی ایف سی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ کہ محکمہ فوڈ چترال میں ناقص چپس، مشروبات اور اشیاء خوردونوش کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔ اور چترال کے لوگوں کو ہر ممکن حفظان صحت کے معیار کے مطابق خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ تاہم یہ کام تب ہی کامیاب ہو سکتی ہے۔ جب لوگ اُن کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہمیں اپنے بچوں کو ناقص چپس سے بچانے کیلئے اُنہیں گھر کی بنی ہوئی اشیاء کھانے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ اور بازار سے وہی چیزیں خریدی جائیں ِ۔ جو معیار پر پورے اُترتے ہوں۔ انہوں نے کہا۔ کہ محکمہ فوڈ ناقص اشیاء کی فروخت کے حوالے سے غافل نہیں ہے۔ لیکن جو سمپل لیبارٹری بھیجا جاتا ہے۔ اس کے نتائج آنے میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔ دوسری طرف مذکورہ کاروبار سے وابستہ لوگ کسی نہ کسی طریقے سے اُس کی مثبت رپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اُن کی طرف سے کی گئی کاروائی بھی بے نتیجہ ہوتی ہے۔ ڈی ایف سی نے چترال بازار میں مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف بھی اقدامات کی یقین دہانی کی۔ اور کہا۔ کہ ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوری، اشیاء کی مقررہ نرخ سے زیادہ قیمت وصول کرنے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے کسی بھی رورعایت کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ بازار میں مُرغی زندہ وزن کے حساب سے فروخت کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ مُرغی فروشوں سے مُرغی وزن کے حساب سے دینے کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے کہا۔ کہ عوام لوٹنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے میں محکمہ فوڈ اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔ تاکہ خوف خدا سے عاری سبزی فروشوں، قصابوں، مرغی فروشوں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کو اُن کے انجام تک پہنچایا جا سکے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات