وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 99۔روپے فی لیٹر مقرر ہونے پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے پشاور سے دیگر شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے فی مسافر فی کلومیٹر کے حساب سے نئے کرائے نامے تیار کئے جن کے تحت فلائنگ کوچز / منی بسز 1.14۔روپے، اے سی بسز 1.34روپے، عام بسیں 0.99۔پیسے اورلگژری بسیں 1.09 روپے فی کلومیٹر فی مسافر کے حساب سے کرائے وصول کریں گی، تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز 74 روپے، اے سی بسیں 87 روپے، عام بسیں 64 روپے اور لگژری بسیں 71۔روپے کرائے وصول کریں گی۔ اسی طرح پشاور سے بنوں کے لئے فلائنگ کوچز 222۔روپے، اے سی بسیں 261۔روپے، عام بسیں 193۔ روپے۔ اورلگژری بسیں 213۔روپے،پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز 383 روپے، اے سی بسیں 450۔روپے،عام بسیں 333 روپے اورلگژری بسیں 366۔روپے،پشاور سے ہری پور کے لئیفلائنگ کوچز 178۔روپے،اے سی بسیں 209۔روپے،عام بسیں 154۔روپے اور لگژری بسیں 170۔روپے،،پشاور سے ایبٹ آباد کے لئے فلائنگ کوچز 220۔ روپے، اے سی بسیں 259 ۔روپے،عام بسیں 191۔روپے اورلگژری بسیں 210 ۔روپے،،پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز 247۔ روپے، اے سی بسیں 291 ۔روپے،عام بسیں 215۔روپے اورلگژری بسیں 237۔روپے،،پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز 66 روپے، اے سی بسیں 78۔روپے،عام بسیں 57 روپے اورلگژری بسیں 63۔روپے،،پشاور سے ملاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز 135۔روپے، اے سی بسیں 158۔روپے،عام بسیں 117۔روپے اورلگژری بسیں 129۔روپے،پشاور سے تیمرگرہ کے لئے فلائنگ کوچز 202۔روپے، اے سی بسیں 237۔روپے،عام بسیں 175۔روپے اورلگژری بسیں 193۔روپے،پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز 196۔روپے، اے سی بسیں 230۔روپے،عام بسیں 170۔روپے اورلگژری بسیں 187۔روپے،پشاور سے دیرکے لئے فلائنگ کوچز 285۔روپے، اے سی بسیں 335۔روپے،عام بسیں 247۔روپے اورلگژری بسیں 272۔روپے،پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز570۔روپے، اے سی بسیں 670۔روپے،عام بسیں 495۔روپے اورلگژری بسیں 545۔روپے اور پشاور سے چارسدہ کے لئے فلائنگ کوچز 31۔روپے، اے سی بسیں 36۔روپے،عام بسیں 27۔روپے اورلگژری بسیں 29۔روپے کرائے وصول کریں گی۔ اس کے علاوہ دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء،نابینا ودیگر معزور افراد اور 60۔برس سے زائدعمر کے بزرگ افراد کے لئے کرایوں پر نصف کمی کی موجودہ رعایت بھی جاری رہے گی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





