چترال (نمایندہ چترال میل) چترال کے معروف گورنمنٹ کنٹریکٹر ناصر احمد خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے۔ کہ جمیعت العلماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گُل نصیب اُس کے بھائی زرنصیب اور فرنٹ مین اسرار الدین کے اثاثہ جات کی چیکنگ کیلئے سومو ٹو ایکشن لے کر اُنہیں انصاف دلایا جائے، جنہوں نے دھوکا دہی اور فراڈ کے ذریعے اُن کے فرم کو بوگس طور پر استعمال کرکے اُنہیں بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچایا ہے۔ چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اپنے سابقہ سنیٹر شپ کے دوران مولانا گُل نصیب نے اپنے فنڈ اپنے بھائی کے ذریعے میرے جعلی دستخطوں اور میرے فرم کے نام کو استعمال کرکے حکومت کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ اور میری ساکھ کو بھی مجروح کیا۔ ناصر احمد نے مطالبہ کیا۔ کہ محکمہ پاک پی ڈبلیو ڈی میں مجھ سے منسوب تمام دستخطوں کی فرنزک لیبارٹری ٹیسٹ کی جائے اور اصل مجرمان کو کٹہرے میں لا کر اُن کو دھوکا دہی کی کڑی سزا دی جائے۔ انہوں نے امیر جمیعت العلماء اسلام مولانا فضل الرحمن اور جملہ شوری کے ممبران سے اپیل کی۔ کہ مولانا گل نصیب جیسے کرپٹ افراد کو الیکشن میں ایم این اے اور ایم پی ایز کی نامزدگی کی ذمہ داریوں سے دور رکھا جائے۔ جو کرپٹ لوگوں کو ہی سپورٹ کرکے آگے لائے گا۔ اور جمیعت کی بدنامی کے علاوہ کرپشن کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے اُن کی جگہ سلیکشن کے اس عمل کیلئے بے داغ، نیک اور خدا ترس افراد کے تعین کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





