چترال (نمائندہ چترال میل) چترال لیویز سے جبری ریٹائر کئے جانے والے سات اہلکاروں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور پشاور ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ چترال لیویز کے کمانڈنٹ کی طرف سے ان کی خلاف ضابطہ اور عدالت عالیہ کے احکامات کو پس پشت ڈال کر بیک جنبش قلم سپاہی رینک پرگھر بھیجنے کا سو موٹو نوٹس لیا جائے جوکہ ان کے ساتھ سراسر ظلم اور ذیادتی ہے۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرن سے خطاب کرتے ہوئے نائب صوبیدار اقبال الدین، نائب صوبیدار جمال عبدالناصر اور نائب صوبیدار محمد اسماعیل نے کہاکہ 25سال لیویز فورس میں ملازمت کرنے پر ان ہوم ڈیپارٹمنٹ کے احکامات کے مطابق ان کو 2014ء میں اگلے رینکوں پر ترقی دی گئی لیکن موجودہ کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ سال چارج سنھبالتے ہی سات نائب صوبیداروں اور حوالداروں پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا کہ وہ رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ کے لئے درخواست دے دیں ورنہ ان کو سپاہی کے رینک پر ریٹائر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ ان کے نہ ماننے پر کمانڈنٹ نے 27مارچ کی پچھلی تاریخ پر ان کو سپاہی کے رینک پر جبری ریٹائر کردیاجبکہ 2۔مئی کو پشاور ہائی کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے سابق کمانڈنٹ کی طرف سے ان کو دی جانے والی پروموشن آرڈرکو درست قرار دیا اور عدالت کی طرف سے جاری کردہ آرڈر شیٹ کو ان تک پہنچانے پر انہوں نے پچھلی تاریخ پر ان کو ریٹائر کردیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ان ہی کے دو ساتھیوں صوبیدار نوراعظم اور صوبیدار حکیم جان کو مدت ملازمت پوراہونے پر اس دوران ان کی اصل رینک پر ریٹائر کردیا اور اسی طرح نائب صوبیدار سوروم خان کو درخواست دینے پر ان کے اصل رینک پر ریٹائر کردئیے گئے اور باقی سات سینئر اہلکاروں کو سپاہی کے رینک پر ریٹائر کئے گئے جوکہ دوغلاپن کاروائی ہے۔ انہوں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، ہوم سیکرٹری اور چیف سیکرٹری سے بھی اس ناانصافی کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





