ایس ار ایس پی کے بنائے ہوئے دُومہ دُومی بجلی گھر فنکشنل کرنے کے بارے اے۔ڈی۔سی آفس اپر چترال میں اہم اجلاس۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی (ذاکر زخمی سے)آ ج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عرفان الدین کے دفتر میں ایس۔ار۔ایس۔پی کے بنائے ہوئے بجلی گھر دُومہ دُومی کو فنکشنل کرنے کے بارے ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس۔ار۔ ایس۔ پی چترال کے ڈی۔پی۔ایم محمد طارق، ار۔ای پیڈو عبدالوکیل خان اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ دُومہ دُومی ۰۰۵ کے۔وی پاور ہاوس دو سال پہلے مکمل ہوا ہے تا ہم نامعلوم وجوہات کی بنا اب تک بجلی گھر چالو نہیں کیا جا سکھا۔ اس سلسلے علاقے کے لوگوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔۰۱ کروڑ ۰۷ لاکھ کے لاگت سے تعمیر شدہ بجلی گھر سے عوام ابھی تک مستفید ہونے سے قاصر ہے۔ ادارے کے مطابق تعمیر شدہ بجلی گھر کے لیے ٹرانسمشن لائن، ٹرانسفرمر وغیرہ کے مد فنڈ دستیاب نہیں اس سلسلے روابط آخری مر حلے میں ہیں۔ تا ہم عوام اس بات پر تسلی ہونے پر تیار نہیں۔ اس سلسلے کئی میٹنگ پہلے بھی ہو چکے ہیں لیکن نتیجہ ابھی تک صفر ہے۔ تا ہم اس میٹنگ میں شرکاء اس بات پر بضد رہے کہ موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر ہر صورت بجلی گھر کو چالو کیا جائے۔ اس بارے مختلف تجاویز زیر غور رہی۔ نتیجتاً ختمی لایحہ عمل طے کرنے کے لیے ایک اور میٹنگ پیر ۲۲ جولائی کو اے۔ڈی۔سی آفس اپر چترال میں رکھی گئی ہے قوی امکان ہے کہ اس میٹنگ میں ختمی فیصلہ سامنے ائیگا جو دُومہ دُومی بجلی گھر کو فنکشنل بنانے کے صورت میں ہوگا۔ اجلاس میں اے۔ڈی۔سی۔اپر چترال محمد عرفان الدین، ڈی۔پی۔ایم ایس۔ار۔ایس۔پی چترال محمد طارق، ار۔ای پیڈو عبدالوکیل خان کے علاوہ ایس۔ایس۔او ایس۔ار۔ایس۔پی عنایت اللہ بونی کے معززین تحصیل کونسلر سردار حکیم،لال رحمت سلام،لال شیر وزیر،شجاع لال،فضل الرحمٰن سابق چیر مین،ایس۔ایم ریٹائرڈ قربان علی، شاہ نظار لال،ارشاد احمد،ایس۔ایچ۔او تھانہ بونی ظہور الدین وغیرہ بھے شریک تھے۔