چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ پشاورنے فوری طورپر عوامی مفادمیں 15 جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (جج خصوصی ٹاسک،کسٹڈی کیسز) نوشہرہ رجب علی کو تبدیل کرکے ان کوکرک میں بحیثیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کردیاگیا ہے۔اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کرک نصراللہ خان گنڈاپورکی بحیثیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بنوں فخرالزمان کی بحیثیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (جج خصوصی ٹاسک کسٹڈی کیسز) صوابی (لاہور) تعیناتی کی گئی ہیں جبکہ ڈسٹرک ایڈیشنل اینڈڈسٹرکٹ سیشن جج بنوں جہانزیب شنواری کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بنوں کااضافی چارج بھی دیاگیاہے اور سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کوہستان (داسو) محمد اسحاق کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ مانسہرہ،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ڈی آئی خان قیصر خان آفریدی کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ چارسدہ (تنگی)،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ چارسدہ (تنگی احسان الحق کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ صوابی،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ہنگو(ٹل)سید منصور شاہ بخاری کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ سوات،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ پشاورآفتاب جاویدکی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ مانسہرہ(بالاکوٹ)،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ شانگلہ (چیکسر)فرمان علی کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ابیٹ آباد،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ سوات عزیز احمد کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ہنگو(ٹل)،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ صوابی عدنان اقبال کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ڈی آئی خان،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ مانسہرہ محمد وحید ولی کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کوہستان (داسو)، سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ مانسہرہ (بالاکوٹ)محمد عادل مثال کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ پشاوراورسول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ایبٹ آباد شاہ خالد کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ شانگلہ (چیکسر) تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ زاہد محمودکے بحیثیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ کے اضافی چارج کے احکامات کو فوری طورپر منسوخ کردیا گیاہے۔اس امر کااعلان پشاور ہائی کورٹ پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





