چترال (نمائندہ چترال میل)آج مورخہ 8/5/2018 بروز منگل بوقت 10:00 بجے بمقام ایپکا ہاوس چترال آل ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل چترال(AGECC) کا اجلاس زیر صدارت امیرالملک صاحب صدر AGECC چترال منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام سرکاری تنظیمات کے صدور اور جنرل سکٹریز نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز PMA چترال کے جنرل سیکٹری فضل محمد کی تلاوت سے ہوا۔ اجلاس میں بجٹ 2018-19 میں سرکاری ملازمین کو دی جانے والی ریلیف پر مفصل بحث کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محفل امیرالملک نے بتایا کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل نے جو چارٹر آف ڈیمانڈ مرکزی حکومت کو پیش کیا تھا۔اس پر عمل درامد نہ کرکے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی حکومت نے اپنی سابقہ ملازمین دشمنی کا ثبوت دیا۔ جس کا خمیازہ اس حکومت کو آئندہ الیکشن میں بھگتنا ہوگا۔اجلاس کے آخرمیں زیل قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی
1۔ چترال کے تمام سرکاری ملازمین مرکزی حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ کو یکثر مسترد کرتے ہیں۔ اور سرکاری ملازمیں کے تمام نمائندوں نے عہد کیا۔ کہ آل امپلائز کے مرکزی اور صوبائی نمائندوں کی طرف سے اس بجٹ کے خلاف جو بھی اقدامات کیے جاءئنگے چترال کے ملازمین ہر فورم پر ان کا ساتھ دینگے۔
2۔ صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاگیا۔کہ بجٹ 2018-19 میں صوبے کے تمام سرکاری ملازمیں کو آل ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل پیش کردہ چارٹر اآف ڈیمانڈ کے مطابق ریلیف دیا جائے۔تمام الاونس میں موجود مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔
3۔ آل ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل چترال کا اجلاس ہر ماہ کی 5 تاریخ کو ایپکا ہاوس چترال میں منعقد ہو گا۔
(امیرالملک صدر)
آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل،
ضلع چترال
کاپی برائے اطلاع
1۔ جناب شاہدخاقان عباسی، وزیر اعظم صاحب اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام آباد
2۔ جناب عمران اسماعیل صاحب، مشیر خزانہ،پاکستان اسلام آباد
3۔ جناب رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد
4۔ جناب اقبال ظفر جھگڑا، گورنر خیبر پختونخوا پشاور
5۔ جناب پرویز خٹک صاحب وزیر اعلی، خیبر پختونخوا پشاور
6۔ جناب افتخار الدین صاحب، ایم این اے چترال
7۔ جناب سلیم خان، سردارحسین و فوزیہ بی بی ایم پی ایز چترال
8۔ جناب حاجی مغفرت شاہ صاحب، ضلعی ناظم چترال
9۔ جناب وفاقی سیکٹری خزانہ اسلام آباد
10۔ جناب چیف سیکٹری صا حب، خیبر پختونخوا پشاور
11۔ جناب سیکٹری خزانہ صا حب، خیبر پختونخوا پشاور
12۔ جناب رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ پشاور
؎13۔ جناب ڈپٹی کمشنر صاحب، ضلع چترال
14۔ جناب ڈسٹرکٹ پولیس افیسر صاحب، ضلع چترال
15۔ جناب اسلم خان صاحب صد ر آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل خیبر پختونخوا پشاور
16۔ جملہ سربراہان مختلف محکمہ جات ضلع چترال
17۔ جملہ صدور سرکاری تنظیمات چترال
18۔ جناب صدر صاحب پریس کلب چترال
19۔ آفس کاپی
(امیرالملک صدر)
آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل،
ضلع چترال