چترال (نمائندہ چترال میل)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے کہا ہے کہ چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقے گولین میں بحالی اور آبادکاری کی سرگرمیوں میں انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ غیر سرکاری تنظیموں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیمیں اور سرکاری ادارے مل کر متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر کیلئے کام کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع چترال میں سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقے گولین میں تعمیرنو اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں متعلقہ اداروں کے افسران کے علاوہ غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہاں نے شرکت کی۔انہوں نے اس موقع پر تعمیرنو کی سرگرمیوں میں سماجی و غیر سرکاری تنظیموں کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی علاقے کی تعمیر وترقی میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ فعال کردار ادا کریگی۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



