چترال (نمائندہ چترال میل) منگل کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم اجلاس کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے تین فعال کارکنان نے ضلعے میں پارٹی قائد میاں محمدنواز شریف کی کارکردگی کے پیش نظر اس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا جوکہ پارٹی کے صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ کے زیر صدارت ٹاؤن ہال میں منعقدہوا جس میں پارٹی کے رہنما سید احمد خان صفت زرین محمد کوثر ایڈوکیٹ، محمد وزیر خان، خورشید مغل، سردار یفتالی، عمران الملک، فضل رحیم ایڈوکیٹ، ساجداللہ ایڈوکیٹ،غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ، بی بی جان اور دوسروں نے خطاب کی۔ اس موقع پرنوجوان کونسلر ذاہدالرحمن۔وقار،قاضی اسد،محمد نواب اورغوچ اور وقاراحمد مغلاندہ نے باضابطہ طور پر پی ایم ایل این میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر انہیں خوش آمدید کہا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے 12۔مئی کو دورہ چترال کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئے جبکہ اس موقع پر کہا گیا کہ پارٹی قائدمیاں نواز شریف رمضان المبارک کے فوراً چترال کے دورے پر آئیں گے جس کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا جس نے چترال میں ریکارڈ ترقیاتی کام سرانجام دے کر چترالی عوام کا دل جیت لیا ہے۔ اس موقع پر مزید بتایاگیا کہ ایم این اے شہزادہ افتخارالدین بہت جلد ہی PML-Nمیں شرکت کا اعلان کریں گے جس سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات