چترال بازار ٹریفک پلان ناقابل عمل ہے جاری شدہ ٹریفک پلان سے پندہ ہزار تاجر متاثر ہوچکے ہیں۔ مولانا عبد الاکبر چترالی

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نمائندہ چترال میل) چترال بازار ٹریفک پلان ناقابل عمل ہے جاری شدہ ٹریفک پلان سے پندہ ہزار تاجر متاثر ہوچکے ہیں اگر بروقت اس پر نظر ثانی نہ کی گئی تو پندرہ ہزار تاجر ہی نہیں بلکہ دوکانوں میں کام کرنے والے مزید ہزاروں افراد بے روز گار ہونگے جبکہ ضلع چترال میں بے روزگاری پہلے سے موجود ہے۔ ڈپٹی کمیشنر چترال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں تاکہ تاجر طبقہ فاقہ کشی کی شکار نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما سابق ممبر قو می اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے ایک اخباری میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل دن رات ٹریفک کیلئے نہ کھولنے اور مخصوص اوقات متعین کرنے کی وجہ سے کاروباری طبقہ پریشان ہے۔ مزید ستم ظریفی یہ کی گئی ہے کہ تمام بازاروں جن میں اتالیق بازار، شاہی بازار تا کڑوپ رشت ٹریفک یکطرفہ کرنے سے کاروباری طبقہ مزید مشکلات سے دو چار ہو چکا ہے۔ لہذا ضلعی انتظامیہ اس مسئلے کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور بلا تا خیر تا جر براداری کو ریلیف پہنچایئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں اسٹیک ہولڈر کا روباری طبقے کو سرے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔ جو کہ نیک شگون نہیں۔