2روزہ عالمی حج و عمرہ کنونشن لندن میں اختتام پذیر ہوگیا

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)2روزہ عالمی حج و عمرہ کنونشن لندن میں اختتام پذیر ہوگیا کنونشن میں دنیا بھر سے حج و عمرہ ٹور آپریٹرز ٗ ہوٹل و ٹرانسپورٹ مالکان نے شرکت پاکستان سے کنونشن میں نمائندگی ڈائریکٹر جنرل حج مکہ ساجد یوسفہانی ٗ سابق ڈائریکٹر جنرل مکہ ابو عاقب ٗ پشاور سے ٹرائبل حج سروس کے چیف ایگزیکٹیو امان اللہ خان ٗ ابوطلحہ حج سروس کے اور ہوپ کے مرکزی رہنماچیف ایگزیکٹیو عابد پرویز اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی کنونشن میں دوران حج حجام کرام کودرپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اس موقع پر رہائش ٗ ٹرانسپورٹ ٗ خوراک اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیاگیا کنونشن میں دوران حج حجام کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے حج و عمرہ ٹور ز آپریٹرز نے تجاویز پیش کیں جو سعودی عرب حکومت کو ارسال کرکے رواں سال حج پالیسی میں شامل کی جائیں گی کنونشن میں شریک سعودی شہزادہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کنونشن میں جو تجاویز پیش کی گئی ہیں اس پر ہر صورت عملدر آمد کیاجائیگا۔