چترال (نمائندہ چترال میل)معروف سماجی کارکن ریٹائرڈ صوبیدار امیر اللہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ انتخابات کا موسم شروع ہوتے ہی چترال کے مختلف علاقوں خصوصاً گرم چشمہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فارم تقسیم کرکے لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اگر ہمیں ووٹ دیں گے تو بے نظیر انکم سپورٹ کے کارڈ کے حقدار بنیں گے۔ یہ سراسر دھوکہ دہی اور نا انصافی ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کسی مخصوص پارٹی کا ذاتی فنڈ نہیں ہے بلکہ یہ حکومت پاکستان کے خزانے سے غریب افراد کو امداد کی صورت میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس فنڈ کے حصول کے لئے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا لازمی نہیں ہے۔ حکومت کے فنڈز کے حصول کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنا قانوناً جرم ہے۔ مگر کچھ عناصر اس کارڈ کے بہانے لوگوں سے ان کے شناختی کارڈ وصول کئے جارہے ہیں جو قبل از وقت دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔ الیکشن کمیشن اور نیب کو اس سلسلے میں بروقت کارروائی کرنی چاہئے اور ذمہ داروں کو اگلے انتخابات کے لئے نااہل قرار دینا چاہئے۔انہوں نے مزید الزام لگایا کہ پروجیکٹ لیڈر کے نام پر چترال کے پورے علاقے سے ملکی خزانے کے پیسے سے لوگوں کو خریدنے کی کوشش بھی جاری ہیں۔ دو دو لاکھ کے حساب سے تقسیم کئے جانے والے ان رقوم کا کوئی حساب ہونا چاہئے۔ چترال کے تمام سیاسی پارٹیوں کو اس بات پر کوئی مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہئے تاکہ ان کے ووٹ بینک پر دھاندلی کے ذریعے وقت سے پہلے ہی کوئی قبضہ نہیں کرسکے۔اس پر الیکشن کمیشن کو بھی فوری کارروائی کرنی چاہئے۔ تاکہ سیاسی افراد عوام کو بے وقوف بنا کر انتخابات سے پہلے ووٹ خریدنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈی سی صاحب کو بھی اس بات پر توجہ دینی چاہئے کہ حکومتی خزانے سے لوگوں کی ذاتی جیبوں میں جو پیسہ جارہا ہے اس کا ضلع کے مجموعی حالات پر کیا اثرات ہوں گے۔ اگر الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ نے اس قبل از وقت دھاندلی کو روکنے کی کوشش نہیں کی تو چترال کے غیور عوام راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات