چترال (نمائندہ چترال میل) ضلعی (اپٹا)جنرل سیکرٹری سعیداللہ نے چترال میں رونما ہونے والے واقعے کو شدید الفاظ میں اظہار کیا، اس واقعے کو بروقت اور خوش اسلوبی سے ہینڈل کرنے پر ضلعی انتظامیہ چترال، چترال سکاؤٹس، علماء کرام،اور خاص کر خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان کاکاخیل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خطیب صاحب نے جس تدبر اور بہادری کے ساتھ چترال کو ایک بڑے حادثے سے بچایا، اور مسجد جو کہ اللہ کا گھر ہے اور امن رہنے کا درس دیتا ہے کے تقدس و احترام کو بحال رکھا، جس کیلئے ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ اسلام امن کا سبق دیتا ہے اور علماء کرام امن کے داعی ہے۔ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے کہ تہہ تک پہنچا جائے اور اس میں اگر کوئی سازشی عناصر ملوث ہیں تو ان کو بے نقاب کیا جائے۔اور عوام سے اپیل کی کہ اس موقع پر انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔ نبوت کے دعوے دار شخص کو مکمل طورپر سزا ہونی چاہیے،اور مقدمے کی مکمل پیروی کی جائے۔انہوں نے کہا کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس،چترال پولیس،شاہی مسجد خطیب،جنہوں نے امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں تعاون کیا یقینی طور پر خراج تحسین کے مستحق ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





