جی او سی 21ارٹلری ڈویژن میجر جنرل خالد سعید کا دورہ چترال اورکالاش ویلی،عمائدین سے ملاقات

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )جی او سی 21ارٹلری ڈویژن میجر جنرل خالد سعید نے جمعرات کے دن چترال کا دورہ کیا۔ چترال کا یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔ چترال سکاوٹس مس میں علاقے کے عمائدین سے ملے۔ ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ، ڈپٹی کمشنر ارشاد سدھیر، ڈی پی او منصور آمان، کیپٹن سراج الملک ودیگر بھی موجود تھے۔ بعد از آن جی او سی نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کے ہمراہ کالاش ویلی کا دورہ کیا۔ جہاں تینوں ویلیز کے عمائدین سے ملے۔ ان کے مسائل دریافت کی۔ اور ان کے حل کیلئے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر تینوں ویلیز کے مستحق گھرانوں میں پچاس جوڑے بکریاں تقسیم کی۔ علاقے کے عمائدین نے دلی ہمدردی پر جی او سی، پاک آرمی اورچترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا۔