لاہور(نما یندہ چترال میل)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)شہبازشریف جلدخیبرپختونخواکے مختلف ڈویژن میں بڑے بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اسی سلسلے میں وہ29اپریل کومردان میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)ووزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کیساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس لاہورمیں ملاقات کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مرکزی صدرشہبازشریف کومفصل بریفنگ دی۔انہوں نے مرکزی صدر کوآگاہ کرتے ہوئے کہاکہ 20اپریل تک نامزدگی کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں جس کے بعدپارلیمانی بورڈکے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر پارٹی ٹکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔
انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے اپنے دوراقتدارمیں پاکستان کے بنیادی مسائل پرتوجہ دی اورالحمداللہ ان مسائل کوحل کیاجن میں سب سے بڑامنصوبہ پاکستان کی تقدیربدلنے والاسب سے بڑامنصوبہ اقتصادی راہداری شامل ہے،ملک کو اندھیروں سے روشنیوں کی جانب لانے کیلئے قومی گرڈسٹیشن میں تاحال10ہزارمگاواٹ بجلی شامل کردی گئی ہے اورتوانائی کے مزیدکئی منصوبوں پرکام برق رفتاری سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کی عفریت افواج پاکستان اورقوم کے تعاون ختم کردیاگیا،اس کے برعکس عمران نیازی صوبائی حکومت نے خیبرپختونخواکے مسائل مزیدبڑھادیئے،خیبرپختونخواکوقرضوں کے بھنورمیں پھنسادیاہے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی ترجیح کبھی بھی خیبرپختونخواکی ترقی نہ تھی اورنہ رہیگی بلکہ خیبرپختونخواحکومت کوچوردروازے سے وزارت عظمیٰ کی کرسی کے حصول کیلئے استعمال کیاگیالیکن وزارت عظمیٰ حقیقی اوربلاامتیازخدمت کی بدولت ملتی ہے نہ کہ دھرنوں اورالزام تراشیوں سے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات کانتیجہ عمران خان کی سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،اللہ تعالیٰ نے عوام کی طاقت سے موقع دیاتوانشاء اللہ خیبر پختو نخوامیں پنجاب طرزکی ترقی لائیں گے اورعوام کوروزگاراورکاروبارکے مواقع فراہم کریں گے۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی