پشاور(نمائندہ چترال میل)یوسی بروز، یوسی ایون اور کیسو کو گولین گول بجلی گھر سے بجلی مہیا کرنے کے مطالبے کو لیکر ایک وفدنے مولانا عبدالاکبر چترالی سابق ممبر قومی اسمبلی کی قیادت میں چیف ایگزیکٹو پیسکو خیبر پختونخوا انجینیئر ڈاکٹر ذکا اللہ خان سے ان کے دفتر واپڈا ہاؤس پشاور میں ملاقات کی وفد میں حاجی محمد خان،عبدالحق اور مولانا خلیل احمد شامل تھے چیف ایگزیکٹو پیسکو نے اہالیان یوسی بروز،یوسی آیون، گہریت اور کیسوکے بجلی کے مطالبے سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے اے سی پیسکو سوات کو ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر تمام فارمیلیٹیز مکمل کرکے انکو پیش کرنے کا حکم جاری کیا دریں اثنا سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن،چیف ایگزیکٹو پیسکو خیبر پختونخوا،ڈپٹی کمشنر چترال،ڈسٹرکٹ ناظم چترال،ڈی پی او چترال، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر چترال،اے سی پیسکو سوات اور ایس ڈی او پیسکوچترال کا ا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے یوسی بروز،آیون،گہریت اور کیسو کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے،انشا اللہ چنددنوں میں کاغذی کارروائی مکمل ہونے پر مذکورہ علاقوں کو جوڈی لشٹ گرڈ اسٹیشن سے بجلی مہیا کردی جائے گی۔
تازہ ترین
- ہومدروش کے رہائشی سے 1274 گرام چرس برامد ۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- ہومخیبرپختونخوا حکومت کے ایک اور عوام دوست منصوبے ‘ احساس اپنا گھر’ پر عملدرآمد کے لیے محکمہ ہاوسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے
- مضامیندادبیداد۔۔ویٹی کان کی سلطنت۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔”جی ایچ ایس ورکھوپ ایک مثالی ادارہ”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامینداد بیداد۔۔ اٹلی اور نشاۃ ثا نیہ۔۔ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا پہلا بیچ کامیابی سے مکمل.
- مضامینداد بیداد۔۔مٹے نا میوں کے نشان کیسے کیسے۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوٹ اویر آتشزدگی حادثہ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون کا اعلان
- ہومپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد۔۔روم اور شاعر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی