چترال (نما یندہ چترال میل)ملک بھر کی طرح لوئر چترال میں جشن آذادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔جامع مسجد پولیس لائن لوئر چترال میں بعد از نماز فجر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ مملکت خداد پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔
پولیس لائن لوئر چترال میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا,جسمیں سپرنٹندنٹ آف پولیس انوسٹی گیشن لوئر چترال محمد ستار خان, ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی, ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین اور دیگر پولیس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔
ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد ستار خان نے یاد گار شہداء پر پھول چرھائے,شہداء کے بلند درجات اور ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی۔
اس کے بعد جشن آذادی پاکستان کی خوشی میں ایس۔پی۔انوسٹگیشن آفس پولیس لائن لوئر چترال میں کیک کاٹا گیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات