چترال (محکم الدین) ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ایون رحمت الہی نے کالاش ویلی بمبوریت میں واقع ڈسٹرکٹ کونسل ریسٹ ہاؤس کی وزٹ کے دوران متعلقہ ٹھیکہ دار کو تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے 55لاکھ روپے کی لاگت سے زمین کی قیمت کی آدائیگی کے ساتھ ساڑھے تین سو فٹ چاردیواری اور نئے بلاک کی تعمیر اور پُرانے بلاک کی رینوویشن کے کاکام پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکہ دار کو یقین دلایا۔ کہ اضافی کام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل سے آدائیگی کو ممکن بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ ڈسٹرکٹ کونسل کایہ ریسٹ ہاؤس انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ جس میں ضلعی حکومت کے مہمانوں کے قیام میں سہولت ہوگی۔ رحمت الہی نے ٹھیکہ دار شفیق احمد کو یقین دلایا۔ کہ وہ کام اسی معیار کے مطابق جاری رکھیں۔ انشا اللہ بل کی آدائیگی میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ کام کو ایک وقت میں مکمل کرنا ضروری ہے۔ تاکہ بار بار کام کرنے کی زحمت سے بچا جاسکے۔ واضح رہے۔ کہ ڈسٹرکٹ کونسل کا یہ ریسٹ ہاؤس 2015 کے سیلاب میں بُری طرح متاثر ہوا تھا۔ اس بنا پر ضلع حکومت کے مہمانوں کالاش ویلی بمبوریت کی وزٹ کے دوران کافی مشکلات پیش آرہی تھیں۔ اور ریسٹ ہاؤس کھنڈر کی شکل اختیار کر گیا تھا۔ جس کی دوبارہ تعمیر کی گئی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات