چترال (محکم الدین) صوبائی حکومت کی طرف سے سنیئر سٹیزن کی رجسٹریشن کرنے کے احکامات کے بعد سوشل و یلفیئر آفس چترال میں اب تک 17ہزار برزرگ شہریوں کے فارموں کی وصولی کی گئی ہے۔ جبکہ وصولی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ فارم داخل کرنے والے یہ شہری حکومت سے بہت زیادہ مراعات و امداد کی امید رکھتے ہیں، اور اسے ایک مستحسن اقدام قرار دیا جارہاہے۔ تاہم بعض افراد کوئی زیادہ توقع نہیں رکھتے۔ چترال کے طول و عرض سے بزرگ مردو خواتین کی طرف سے فارم جمع کرنے کیلئے آمد پر کرایوں اور دیگر ضروریات پر بھاری اخراجات اُٹھ رہے ہیں۔ 80کلو میٹر دور ارندو کے رہائشی سینجان ملک اور کالاش ویلی بمبوریت کے شاٹونگ کو امید ہے۔ کہ انہوں نے فارم جمع کرنے کیلئے گاڑیوں کے بھاری کرایوں کے علاوہ جو تکالیف اُٹھائی۔ حکومت ضرور اُس کے متبادل اُنہیں مراعات فراہم کرے گا۔ سنیئرسٹیزن فارموں کی وصولی کے حوالے سے سوشل ویلفیئر آفیسر نصرت جبین نے بتایا۔ کہ چترال اور بونی میں پانچ ڈیسک اس سلسلے میں کام کررہے ہیں۔ جہاں مردوں اور خواتین دونوں کے پُرشدہ فارم وصول کئے جا رہے ہیں۔ اور یہ کام سوشل ویلفیئر میل اور فیمل سٹاف انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، کہ فارموں کی وصولی کا بہت بڑا بوجھ اُن کے آفس پر ہے۔ اور اُنہیں و اسٹاف کو چھٹی کے دن بھی کام کرنا پڑتاہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ تاحال 17 ہزارفارم اُن کو موصول ہو چکے ہیں۔ جبکہ بہت بڑی تعداد میں مزید فارموں کی وصولی متوقع ہے۔ نصرت جبین نے کہا۔ کہ یہ ایکٹ 2014میں منظور ہوا۔ جس کے تحت صوبائی حکومت بزرگ شہریوں کو مراعات دینے کیلئے اقدامات اُٹھا رہا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت سنیئر سٹیزن کو کارڈ جاری کئے جائیں گے،اور حکومت ہسپتالوں، سفر کے دوران اور پارکوں میں داخلے جیسے مواقع پر بزرگ شہریوں کو سہولت اور مراعات فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا۔ کہ فارموں کی وصولی کا کام اضافی ذمہ داری ہے، جنہیں وہ اور اُن کے سٹاف چترال کے لوگوں کو فوائد پہنچانے کے جذبے کے تحت انجام دے رہے ہیں۔ اور فارموں کی وصولی کا کام مکمل ہونے کے بعد بزرگ شہریوں میں کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اسٹاف کی کمی کے باوجود اب تک بھر پور طریقے سے فارم کی تقسیم اور وصولی کا کام جاری ہے۔ جو کہ عوام کو سہولیات دینے کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل افراد کے ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے۔ جو کہ پہلے کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی تھیں۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



