چترال(نمائندہ چترال میل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما اور پارٹی ترجمان نیازاے نیازی ایڈوکیٹ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر چترال یونیورسٹی ڈاکٹرپروفیسربادشاہ منیر کے روئے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اپنی ملازمت بچانے کے خاطر صوبائی حکومت اورتحریک انصاف کے شدید دباؤ میں ہے۔حالانکہ چترال یونیورسٹی کا اعلان سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گذشتہ سال پولو گراونڈ چترال میں ہزاروں چترالی طلباء کے پُرزور مطالبے پر کیا تھا۔اوریونیورسٹی کے لئے تین ارب روپے کی خطیر رقم بھی وفاقی حکومت نے دی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک ہزار طلباء کے فیس”تیس ہزار روپے فی سمسٹر“ وفاقی حکومت ادا کرتی ہے۔لیپ ٹاپ وفاقی حکومت کی طرف سے دی جاتی ہے جسے چترال یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء مستفید ہورہے ہیں۔صوبائی حکومت نے چترال یونیورسٹی کا صرف تختی لگایا ہے موجودہ کیمپس بلڈنگ عبدالولی خان یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرڈاکٹر احسان علی کی طرف سے تحفہ ہے اور چترالی طلبا پر احسان ہے۔سابق وی سی ڈاکٹر احسان علی نے مسلم لیگ (ن) کی ایک وفد کی درخواست پر کیمپس سے ایک کرسی بھی واپس نہیں لے گئی۔ موجودہ چترال یونیورسٹی میں موجود ٹرانسپورٹ سے لیکر کلاس رومز تک اثاثہ جات سابقہ عبدالولی خان کیمپس کے ہیں جس میں موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔طالبات کے لئے ہاسٹل بھی عبدالولی خان کیمپس کے دور کا ہے جبکہ طلباء کے لئے کوئی ہاسٹل کا قیام عمل میں نہیں لایاگیا ہے۔صوبائی حکومت نے صرف تیس کروڑ روپے دیے ہیں پراجیکٹ ڈائریکٹر نے یوم تاسیس کے موقع پر لفاضی سے کام لیتے ہوئے شراکاء سے غلط بیانی کی۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹرنے اب تک چترال یونیورسٹی کے لئے قابل ذکر کام نہیں کیا ہے۔اُنہوں نے کہا صوبے میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت آنے پر موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے تعیناتی پر نظر ثانی کی جائیگی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





