چترال(بشیر حسین آزاد)اڑیان موڑدہ پائین کے رہائشیوں نے ایک اخباری بیان میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال گول سے سکاؤٹس آفس فرنٹیئر کور کے لئے ایک نالہ گھروں،بازار اور کھیتوں سے گزرتا ہے اور اس نالے کی لمبائی تقریباً دو کلومیٹرہوگی۔نالہ میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ انتہائی پریشان ہیں۔یہ نالہ گندگی اور بدبو کی وجہ سے بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔صفائی کا کوئی موثر انتظام نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور والے صرف دو مہینے سال میں اپنے باغیچوں کے لئے پانی دینے کے لیے اس نالے کو استعمال کرتے ہیں مگر اس کی صفائی پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔نالہ پختہ نہ ہونے اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سال بھر گندگی اور بدبو پھیلا رہتا ہے جس کے وجہ سے لوگ سخت پریشان اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔اور ڈینگی بیماری پھلنے کی بھی قوی امکانات ہے اس لئے ڈی سی چترال،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس سے اس کا سختی سے نوٹس لے،ٹی ایم او چترال اور وی سی ناظم علاقہ نالے کو پختہ کرکے صفائی کا موثر انتظام کرنے کے لئے بندوبست کریں
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





