ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور ایکسین پبلک ہیلتھ چترال نے گذشتہ روز گولین میں واٹر سپلائی سکیم کا جائزہ لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمایندہ چترال میل) چترال شہر کے پینے کے پانی کی کمی پوری کرنے کے حوالے سے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور ایکسین پبلک ہیلتھ چترال نے گذشتہ روز گولین میں واٹر سپلائی سکیم کا جائزہ لیا۔ ضلع ناظم نے پانی کا سورس دیکھنے کے بعد ایکسین کو ہدایت کی۔ کہ اس سلسلے میں اقدامات اُٹھا کر مزید پانی چیمبر میں سٹور کرکے شہر کو آنے والی پانی کی کمی پوری کی جائے۔ ایکسین پبلک ہیلتھ نے یقین دلایا۔ کہ جلد اضافی پانی شامل کرکے شہر کو سپلائی کی جائے گی۔ اور یہ کام یونیسیف کے تعاون سے کیا جائے گا، ضلع ناظم نے پہلے سے تعمیر شدہ ٹینک اور چشمے کے پانی کا جائزہ لیا۔ ضلع ناظم نے موری لشٹ چموروک وغیرہ دیہات کو درپیش پانی کی کمی کا بھی جائزہ لیا۔ اور ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی کی یقین دھانی کی۔ اس موقع پر مقامی عمائدین اخونزادہ رحمت اللہ، حاجی عبدالغفار خان، ٹی ایم او چترال قادر ناصر اور دیگر افراد موجود تھے۔ عمائدین نے مطالبہ کیا۔ کہ ان دیہات کو نہر یا سائفن ایریگیشن کے ذریعے مستقل بنیادوں پرپانی مہیا کیا جائے۔ کیونکہ ان دیہات میں پانی کی شدید کمی ہے۔ اور فصلیں پانی نہ ہونے کے سبب بُری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ ضلع ناظم نے گولین بجلی گھر کے سامنے پُل کی تعمیر کی وجہ سے متاثر ہو نے والے کجو سائفن ایریگشن کی بھی وزٹ کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔ کہ فوری طور پر لائن بحال کیا جائے۔ اور لوگوں کو مشکلات سے نکالا جائے۔ ناظم کی ہدایت پر فوری طور پر کام شروع کرکے پانی کے پائپ بحال کردیے گئے۔ ضلع ناظم نے اپریشنل شدہ گولین ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی بھی وزٹ کی۔ اور مختلف شعبے دیکھے۔ جہاں پاور ہاؤس کے اندرونی فنشنگ کا کام مکمل کیا جارہا ہے۔