(چترال میل رپورٹ)خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں متعدد پوسٹوں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کردیاہے جو29۔جنوری سے 2۔فروری 2018تک پشاور کے مختلف مراکز میں منعقد کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم میں شعبہ اکنامکس کے مرد وخواتین لیکچررز،محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں خاتون سبجیکٹ سپیشلسٹ اکنامکس،لیکچرر کامرس (مردوخاتون، مرد معذور،خاتون معذور) محکمہ اعلیٰ تعلیم میں لیکچرر کیمسٹری (مرد،خاتون،مرد معذور،خاتون معذور) اور محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں خاتون سبجیکٹ سپیشلسٹ کی پوسٹو ں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ 29۔جنوری 2018 کو صبح کے اوقات میں جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم میں لیکچرر اسلامیات (مرد/ خاتون/ مرد معذور/ خاتون معذور) محکمہ خزانہ میں سب اکاؤنٹنٹ،محکمہ جنگلات،ماحولیات اورجنگلی حیات میں سینئر آڈیٹر،اکاؤنٹنٹ، محکمہ خزانہ میں سب اکاؤنٹنٹ اور محکمہ بلدیات میں اکاؤنٹس آفیسر کی پوسٹوں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ 29۔جنوری 2018 کو شام کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے جبکہ محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں ہیڈماسٹر (تمام کوٹہ) کے سکریننگ ٹیسٹ 30۔جنوری2018 کو صبح کے اوقات میں اورمحکمہ بلدیات میں اسسٹنٹ تحصیل آفیسر، کمیونیکیشن اینڈ ورکس،ابتدائی وثانوی تعلیم اورآبپاشی کے محکموں میں سب انجینئر زکی پوسٹوں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ 30۔جنوری2018 کو شام کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ بلدیات میں تحصیل میونسپل آفیسر،محکمہ پولیس میں آفس اسسٹنٹ (دونوں اصناف)(BPS-16) اور محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ میں اسسٹنٹ،ابتدائی وثانوی تعلیم،کھیل،سیاحت،آثارقدیمہ وعجائب گھر میں کمپیوٹرآپریٹرز، اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ،محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم،اعلیٰ تعلیم،قانون وپارلیمانی اموراورانسانی حقوق میں آفس اسسٹنٹ کی پوسٹوں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ یکم فروری 2018 کو شام کے اوقات،محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں آفس اسسٹنٹ اورمحکمہ کھیل سیاحت،امور نوجوانان اور میوزیمزمیں ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز کی آسامیوں کے لئے مذکورہ سکریننگ ٹیسٹ 2۔فروری 2018کو شام کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے۔ امیدواراپنے ٹیسٹ کے ای لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ (www.kppsc.gov.pk) سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ ان کے دیئے گئے موبائل اورای میل پرٹیکسٹ میسجز بھی بھیجے جائیں گے۔امیدواروں کو ٹیسٹ کے دن اپنے اصلی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اورکال لیٹر ز ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر انہیں امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس امر کااعلان کنٹرولر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن پشاور کی جانب سے کیاگیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات