سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے مشترکہ طور پر بین الاقوامی یوم خواتین کے سلسلے میں پروگرام منعقدکیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے مشترکہ طور پر بین الاقوامی یوم خواتین کے سلسلے میں پروگرام منعقدکیا گیا جس میں ضلع ناظم مغفرت شاہ مہمان خصوصی اور ڈپٹی کمشنر منہاس الدین نے صدارت کی۔ اس موقع پر مقرریں نصرت جبیں ڈسٹرکٹ افیسر نصرت جبین، گورنمنٹ گرلز کالج کے پرنسپل پروفیسر مسرت جبین، اے کے آر ایس پی کے ٹیم لیڈر رضیہ سلطانہ، صدر چترال پریس کلب ظہیر الدین اور دوسروں نے چترال کے تناظر میں حقوق خواتین کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ چترال میں خواتین کو ووٹ دینے پر پابندی کبھی نہیں لگائی اور نہ ان کے تعلیم کے حصول میں کسی رکاوٹ کا سامنا ہوا جبکہ پدری میراث میں بھی خواتین کو حصہ ملنا شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے تاہم اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ چترال میں نو عمر خواتین میں خود کشی کی بڑھتی ہوئی رحجان پریشان کن بات ہے جس کے اصل وجوہات معلوم کرنا ضروری ہے۔ اس موقع پر حکومت کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں حکومتی اقدامات کا تفصیل سے ذکر کیا گیا جن سے چترال کی خواتین بھی مستفید ہورہی ہیں۔ اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایان کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے خواتین میں شیلڈ بھی تقسیم کئے گئے جن میں اقلیتی کالاش خواتین بھی شامل تھے۔