بونی (ذاکر زخمی سے) تاج الدین جگرؔ ۳۱۰۲ سے بحیثت سوشل ویلفر افیسر بونی اپر چترال میں اپنی خدمات بطریقِ احسن انجام دینے کے بعد ملازت سے ریٹائرڈ ہوگئے۔آپ جب سے اپررچترال بحیثیت سوشل ویلفر آفیسر مقرر ہوئے۔تو اس وقت سوشل ویلفئر آفس اتنی فعال نہیں تھی۔ لیکن تاج الدین اپنی ذاتی دلچسپی اور انتھک محنت سے اس وقت اسے ایک فعال ادارہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔آپ کی جدوجہد اور محنت سے سوشل ویلفر سیکٹر میں واضح تبدلی نظر ارہی ہے۔علاقے کے نوجوانوں کو با صلاحیت بنانے اور خواتین میں خود انحصاری پیدا کرنے کے عرض مختلف قسم کے ٹریننگ متعارف کرائے جسے روزگار کی حصولی میں آسانیاں پیدا ہونے کے ساتھ نوجوانوں اور خواتین میں خود اعتمادی پیدا ہونے میں مدد ملی۔آپ کم و بیش ۳۳ سال ملازمت میں رہے اور آج ریٹائرڈ ہونے پر آپ کے سٹاف آپ کے اعزاز میں ایک مختصر مگر پر وقار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں علاقے کے معززین اور مختلف محکموں کے سربراہاں شریک ہوئے۔ تلاوتِ کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ صدارت تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی تاج الدین خود تھے۔ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ چترال سے بھی چند ایک معتبرات خصوصی طور پر اس پروگرام میں شریک ہوئے۔ ان میں آدم خان،قاضی سعید، نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت قاضی فیصل اور سنئیر صحافی شاہ مراد بیگ وغیرہ شامل تھے۔ موقع کی مناسبت سے شاہ مراد بیگ، ایم۔ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی ڈاکٹر فیض الملک، اور سنیئر ڈاکٹر علی مراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تاج الدین کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں اور اپنے فرضِ منصبی سے انصاف کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کی۔ اور تواقع کا اظہار کیا کہ تاج الدین اپنے تجربات کی روشنی میں اب پہلے سے فعال کردار ادا کرے گی۔ تاج الدین جگرؔ اپنے اعزاز میں اس طرح کے خوبصورت الوداعی تقریب منعقد کرنے پر اپنے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ علاقے کی عوام کی محبت اور شفقت اور راہنمائی سے وہ ہر وہ کام انجام دیا جو بظاہر ناممکن دیکھائی دے رہے تھے آپ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج میں سروخرو ہوکر اس دفتر سے پنشن جارہا ہوں اور مجھے دُکھ اس بات پر ہو رہی ہے کہ میں اپنے اچھے اسٹاف اور علاقے کے عظیم مشفق لوگوں سے دور جا رہا ہوں۔ صدر مخفل مولانا محمد یوسف اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ شوشل ویلفیر افیسر سے مرا رابطہ تین سالوں سے رہا ہے۔ ان تین سالوں میں میں تاج الدین کو مخلص،خدمتِ خلق کے جذبے سے سر شار پایا۔ جب ان سے میری ملاقات ہوتی تو ہر وقت ا ن کی ذہن میں مثبت سوچ اور دور اندیشی ہی دیکھنے کو ملتی۔ آپ نے تاج الدین کے گرانِ قدر خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کی۔ بعد میں اسٹاف کی جانب سے حیدر ولی خان لال اور بونی کے نامور سیاسی و سماجی بزرگ شخٰصیت دردنہ شاہ نے پھولوں کے ہار انہیں پہنائے اور تخائف انہیں پیش کی اس طرح یہ پُر رونق تقریب اختیتام پذیر ہوا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات