چترال (نمائندہ چترال میل) ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے انتخابی منشور اور وعدے کے مطابق بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز اور اختیارات تفویض نہیں کی اور نہ ہی اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنادیاجس کے نتیجے میں بلدیاتی ادارے بے مغنی ہوکر رہ گئے ہیں۔ منگل کے روز ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن چترال کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وکلاء براداری نے بحالی جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور جمہوری اداروں کااستحکام بھی انہی کے ہاتھوں میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء برادری سستی اور فوری انصاف کی فراہمی میں بھی بنیادی اہمیت کے حامل ہیں جن کی معاونت اوربھر پور شراکت کے بغیرسائلین کوان کی دہلیزپرفوری انصاف کی فراہمی کامقصدحاصل نہیں کیاجاسکتا۔ ضلع ناظم نے چترال کے وکلاء پر زور دیتے ہوئے کہاکہ چترال کی ترقی میں بھی وہ اپنا کردار ادا کریں اور ذمہ داریاں پوری کریں کیونکہ لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل اور سی پیک پراجیکٹ کا متبادل راستہ چترال سے گزرنے کے بعد چترال کی معاشی، تجارتی اور سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا اور نت نئی چیلنجز سامنے آئیں گے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن چترال کے صدرساجد اللہ ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری سید مختارعلی شاہ ایڈوکیٹ،حافظ امان ایڈوکیٹ،عبدولی خان ایڈوکیٹ،صاحب نادرایڈوکیٹ،محمدحکیم ایڈوکیٹ اوردیگر سینئر وکلاء موجود تھے۔ ضلع ناظم نے ڈسٹرکٹ بار کی مختلف بنیادی ضروریات کوپورا کرنے کے لئے ایک لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات