چترال (نمائندہ چترا ل میل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے سعید احمد خان اور پارٹی کے دوسرے رہنماؤں صفت زرین اور محمد کوثر ایڈوکیٹ نے انجینئر امیر مقام کو پارٹی کا صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے صدارت سے پارٹی کی پوزیشن صوبے میں مستحکم ہوگی اور خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ کی حکومت قائم ہونا لازمی ٹھہر گئی۔ ایک مشترکہ اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انجینئر امیر مقام نہایت متحرک شخصیت اور خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور سیاسی سمجھ بوجھ میں اس صوبے میں کوئی بھی سیاسی لیڈر ان کا ہم پلہ نہیں ہوسکتا اور یہ پارٹی کی خوش قسمتی ہے کہ اس کی قیادت ایک غیر معمولی صلاحیت کے حامل سیاست دان کے سپر د ہوئی ہے جو اپنی قابلیت کا لوہا منواچکا ہے۔ مسلم لیگ کے رہنماؤں نے انجینئر امیر مقام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ چترال کے چپے چپے میں مسلم لیگ کا پرچم گھر گھر لہرانے میں وہ کوئی کسر نہیں اُٹھائیں گے اور اپنی تمام توانائی،وقت اور جان ومال تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے نومنتخب صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پہلی فرصت میں چترال کا دورہ کریں جہاں مسلم لیگ اور نواز شریف کے پروانے ان کا فقید المثال استقبال کرنے کو بے تاب ہیں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





