اسلام آباد(نمائندہ چترال میل) چترال یوتھ فورم نے اتوار کی شام 16 اپریل کو پاکستان نیشنل کونسل آف ارٹس میں ایک پروگرام ”سپرنگ فیسٹیول “ (Spring Festival) کا انعقاد کیا۔جس کا مقصد موسم بہار کو چترال کے صدیوں پرُانی ثقافتی طرز میں منانا تھا۔جس میں چترال کے ایم این اے شہزادہ افتحار الدین اور چترال ٹاون کے مینجینگ ڈائیریکٹر سلطان نے والی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس پروگرام میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بسنے والے گلگت بلتستان اور چترال کے سینئر پروفیشنلز او ر فیملیز کے علاوہ مختلف علاقوں سے مہمانوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ایم این اے چترال شہزادہ افتحارالدین نے پروگرام کو سراہتے ہوے کہا۔ ”یہ پروگرام اپنے نوعیت کا ایک منفرد پروگرام تھا۔ یہ فیسٹیول ہر سال ہونا چاہیے اور میں کوشش کرونگا کہ پی این سی اے اسے اپنے سالانہ کیلنڈر میں ڈال دے تاکہ ہم ہر سال اپنے کلچر کو اس طرح مناتے رہے۔ “ آگرچہ موسم بہارجس کو پھولون کے مہینے کے نام سے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے کا جشن مختلف علاقوں میں منایا جاتا ہے لیکن چترال یوتھ فورم نے اس کو ایک منفرد انداز میں منایا۔ اس پروگرام میں جشن بہاران کو مختلف معاشروں کے اپنے اپنے ثقافتی انداز میں منانے کو مختلف ٹبلوس کی شکل میں پیش کی جس میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے پرفامنس دی۔ اور انہوں نے ایران، افعانستان، تاجکسان، چترال اور گلگت بلتستان کی ثقافت کو ایک نہایت اچھے انداز میں پیش کیا جس کو شراکاء نے دل کھول کر داد دی۔ اور اس کے ساتھ ساتھ نوجوانون نے عرصہ دراز سے چلے آنے والی چترال کی موسیقی اور رقص ”پھستک دوسک “ کو بھی پیش کیا جو اپنے منفرد انداز کی بناء پر چترال میں بہت مقبول ہے۔ اس فیسٹیول کا دوسرا حصہ ثقافتی میوزک کا تھا جس میں چترال اور گلگت بلتستان کے مایہ نازفنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ چترال کی طرف سے محسن حیات شاداب اور عرفان علی تاج اور گلگت بلتستان سے جابر خان جابر نے اپنے فن سے لوگوں کومحظوظ کیے۔ پروگرام کے شراکاء نے بہ یک وقت قدیم اور جدید میوزک میں رقص کرکے محفل گرما دی۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔