چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے مقام جغو ر پُل میں ایک کار نمبر N 1313 جسے ڈرائیور رحمت علی چلا رہا تھا، تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری۔ جس سے کار کو نقصان پہنچا جبکہ کار میں سوار افراد معجزانہ طور پر بچ گئے۔ حادثے میں مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو معمولی چوٹیں آئیں، اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا۔ درائیور مذکور نے خود میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ کہ چڑھائی پر کار سپیڈ میں تھی۔ کہ سامنے سے موٹر سائیکل آیا۔ جسے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے وہ کھائی میں گر گئے۔ لیکن کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ کار کو بعد آزان نکال لیا گیا۔ چترال میں خراب اور تنگ سڑکوں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں۔ عوامی حلقوں نے حکومت اور این ایچ اے حکام سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ چترال پشاور مین روڈ جو انتہائی طور پر خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ اُس کی مرمت کی جائے۔ تاکہ حادثات کو کم کیا جا سکے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات