چترال (محکم الدین) چترال پینل آف تجار برادری کے صدر شبیر احمد خان، سرپرست اعلی شیخ صلاح الدین و دیگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ چترال کی تاجر برادری گذشتہ کئی سالوں سے شدید مسائل کا شکار ہے۔ اس لئے تاجر برادری کے عظیم تر مفاد میں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ان مسائل کو حل کرنے اور بازار میں تبدیلی لانے کیلئے وہ اپنے پینل سمیت انتخابات کیلئے میدان میں اترے ہیں۔ اور بازار کے مسائل کا حل اُن کی ترجیحات اور منشور میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ سب سے بنیادی بات چترال کی تاجر برادری کو منظم کرنا ہے۔ تاکہ مفادات کے حصول کیلئے برداری میں اتفاق و اتحاد موجود ہو۔ جبکہ اس کے علاوہ بازار کی صفائی، واش رومز کی تعمیر،سٹریٹ لائٹ کی تنصیب، بازار کی سکیورٹی، بجلی سے محروم دکانداروں کو بجلی کی فراہمی کے علاوہ سیاسی دباؤ سے تاجر برادری کو آزاد کرنا، سیاست سے بالا تر ہو کر تجار برادری کی خدمت کرنا، ہر صورت کاروبار کیلئے بازار کو کھلا رکھنا اور انتظامیہ کے ساتھ دکانداروں کے حقوق کے حصول کیلئے عملی اور ٹھوس بنیادوں پر نمایندگی شامل ہیں۔ انہوں نے سابق کابینہ سے مطالبہ کیا۔ کہ وہ 2003سے رجسٹرڈ شدہ تجار یونین چترال کے کاغذات اور اکاؤنٹ کی تفصیلات بلا تاخیر عبوری صدر کے پاس جمع کریں۔ تاکہ نئے الیکشن سے منتخب ہونے والی کابینہ کو بینک اکاؤنٹ اور دیگر دستاویزات منتقل کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ الیکشن موبائل طریقہ کار کے تحت کئے جائیں۔ تاکہ دکانداروں کا وقت اور کاروبار متاثر نہ ہو۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات