چترال (محکم الدین) ضلعی انتظامیہ چترال، اُسامہ احمد وڑائچ اکیڈمی اور گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال نے چترال کے طلباء و طالبات میں حصول تعلیم کے میدان میں مقابلے کا رجحان پیدا کرنے کیلئے سیلف اسسمنٹ ٹسٹ کا انعقاد کیا۔ جس میں نویں، دسویں، گیارویں اور بارہویں جماعت کے تقریبا 300 طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ مقابلے کے یہ ٹسٹ گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں انجام پائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین، پرنسپل کمال الدین، انچارج او سامہ احمد وڑائچ اکیڈمی فدا لرحمن اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر رفیع اللہ نے اس موقع پر امتحانی ہال کی وزٹ کی اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا۔ کہ تمام سٹوڈنٹس ذاتی دلچسپی کے تحت اس ٹسٹ میں حصہ لیا ہے۔ جس میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو لیپ ٹاپ، دوسری کو ڈسک ٹاپ جبکہ تیسری پوزیشن کے حامل سٹوڈنٹس کو ٹیبلٹ انعام میں دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس ٹسٹ کا آغاز پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد طلبہ میں تعلیمی میدان میں اعلی سے اعلی پوزیشن حاصل کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے ۔ تاکہ باصلاحیت طلباء و طالبات کو شروع سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے کہا۔ کہ فی الحال یہ مقابلہ ٹاپ تری کے مابین ہے۔ جبکہ آیندہ ٹاپ ٹین میں مقابلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ تینوں اداروں کی یہ کو شش ہے۔ کہ ہم ملکی اور بین الاقوامی مقابلے کے حامل سٹوڈنٹس تیار کر سکیں۔ اور چترال کا نام ملک اور پوری دُنیا میں روشن ہو۔ انہوں نے کہا۔ کہ کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر شاندار تقریب منعقد کی جائے گی۔ جس میں طلباء و طالبات کے علاوہ دیگر عمائدین کو بھی دعوت دی جائے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات