چترال(نمائندہ چترال میل)چترال کے کاروباری،سیاسی اور سماجی حلقوں نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام(NRSP)کی طرف سے چترال جیسے دور افتادہ اور پسماندہ ضلع میں این آر ایس پی مائیکروفنانس بینک کے قیام کا خیرمقدم کرکے بینک کے ون ونڈواپریشن کی تعریف کی ہے۔اور بینک کے پراڈکٹس کومقابلے کی اس فضا میں صارفین کے لئے مفید سہولت قراردیا ہے۔سماجی اور کاروباری حلقوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاہے کہ بینک میں بچت سکیموں پر منافع کی شرح سب سے زیادہ ہے جو13.50فیصد تک ادا کیا جاتا ہے۔نیزاین آرایس مائیکروفنانس بینک میں کاروبار،زراعت،مویشی بانی اور مکانات وغیرہ کے لئے قرضوں کی فراہمی کا طریقہ سب سے آسان ہے،جس سے تاجر،ٹھیکہ دار،ملازمت پیشہ اور پنشنریکساں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔کاروباری،سیاسی اور سماجی حلقوں نے این آرایس پی کے حکام بالاکا شکریہ ادا کیا ہے کہ اُنہوں نے صارفین کی سہولت کے لئے بینک کے طریقوں کو آسان بناکر عوام کے دل جیت لئے۔پہلے جس سہولت کو حاصل کرنے میں سال دوسال یا کم از کم چھ ماہ لگتے تھے این آر ایس پی بینک نے ایک ہفتے کے اندر تمام کاغذی کاروائی مکمل کرکے سرمایہ کاری کی سہولت دینے اور ضروریات کے لئے سرمایہ فراہم کرنے کا آسان طریقہ اپنایا ہے جس میں بینک ڈیپازٹ کی کوئی شرط نہیں اور سرمایہ کی واپسی کی تمام ضمانتیں موجود ہیں۔سماجی حلقوں نے دروش،بونی،گرم چشمہ میں بھی این آرایس پی مائیکرو فنانس بینک کی برانچ کامطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





