چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں چترال ٹاون،دروش اور ملحقہ علاقوں کے لئے گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی پر انتہائی خوشی اور اطمنان کا اظہارکیا ہے۔اُنہوں نے کہا چترال ٹاون اور دروش کے عوام گذشتہ کئی سالوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا تھے۔گولین بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کے بعد عوام کے چہروں میں خوشی اور اطمنان دیکھتے ہوئے اُنہیں دلی مسرت اور خوشی ہوئی ہے۔نیاز اے نیازی نے کہا کہ لوگ میاں محمد نوازشریف کو دعائیں دیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تین فروری کو چترال آکر گولین گول بجلی گھر کا باقاعدہ افتتاح کرینگے۔سابق وزیراعظم میاں محمد شریف بھی فروری کے مہینے میں چترال کا دورہ کرینگے اور پولو گراونڈ چترال میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرینگے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا میاں محمد نواز شریف نے چترال کے جس پولو گراونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چترال کو30میگاواٹ بجلی دینے کا جو وعدہ کیا تھا اُسی وعدے کی تکمیل کی خوشخبری بھی فروری کے مہینے میں اُسی پولو گروانڈ میں ایک اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دینگے۔چترال کو بجلی دینے کا وعدہ حقیقت بن کر عوام کے سامنے ہے۔اس سے قبل چترال کے عوام لواری ٹنل کی تکمیل کا مراحلہ بھی دیکھ چھکے ہیں۔نیاز اے نیازی نے کہا اگر میاں محمد نوازشریف چترال آکر چترال کو گولین گول بجلی گھر سے بجلی دینے کا وعدہ نہ کرتے تو پتہ نہیں چترالی عوام کو لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب سے کب نجات ملتی۔اُنہوں نے کہا چترال کو خصوصی طورپر گولین گول بجلی گھر سے بجلی دینے کے منصوبے پروفاقی حکومت نے اضافی دس کروڑ روپے خرچ کیا ہے اور وقت سے پہلے بجلی مہیا کی گئی۔اور ایٹ سورس کسی علاقے کو بجلی دینے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔نیاز اے نیازی نے کہا اپر چترال کو بھی بہت جلد بجلی کا تحفہ ملے گا۔اس سلسلے میں چترال سے ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین دن رات ایک کرکے محنت کررہے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





