چترال (محکم الدین) پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی ہدایت پر آئی این جی او ایکٹڈ (ACTED) نے 2015میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے نالہ ایون کے دھانے پر جمع ہونے والے سیلابی ملبے کو ہٹانے کے کام کا آغاز کردیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر دروش فیاض قریشی نے فیتہ کاٹ کر کام کا افتتاح کیا، جس میں ڈپٹی کو آرڈنیٹر ایکٹڈ صادق آمین، ٹیم لیڈر نور علیم، ایس او شفیق الرحمن، انجینئر کے علاوہ بڑی تعداد میں متاثرین اور علاقے کے معززین موجود تھے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں متاثرین کی نمایندگی کرتے ہوئے وجیہ الدین اور حاجی خیر الاعظم نے کہا۔ کہ ایون کا ذرخیز علاقہ سیلاب کی وجہ سے بُری طرح متاثر ہو چکا ہے۔ نالہ بمبوریت اور رمبور سے آنے والے سیلابی ملبے نے دریائے چترال کے بہاؤ کا راستہ بلاک کرکے اسے ڈیم میں تبدیل کرنے سے درخناندہ، تھوڑیاندہ کے وسیع وعریض زمینات اور رہائشی مکانات اُس کی زد میں آکر بہہ گئے۔ جبکہ جمع شدہ ملبہ کو صحیح طریقے پر صاف نہ کرنے کی صورت میں مستقبل میں بھی ان دیہات کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس سے قبل پی ڈی ایم اے اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ وغیرہ نے اس ڈیم کی صفائی کیلئے کام کیا۔ لیکن کام بروقت نہ ہونے کے باعث مطلوبہ مقاصد حاصل نہ ہو سکے، تاہم اُن اداروں نے اس سلسلے میں جتنا بھی تعاون کیا،ہم ان کے مشکور ہیں۔ اب ایکٹڈ نے پی ڈی ایم اے کی ہدایت پر اس ملبے کو ہٹانے کیلئے صحیح وقت پر جبکہ دریاؤ کے بہاؤ کا لیول نہایت کم ہو گیا ہے، کام کا آغاز کیا ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیں۔ کہ یہ ادارہ اپنے ترتیب دادہ پلان کے مطابق اس کو صاف کرے گی۔ اور علاقہ مستقل بنیادوں پر سیلابی ملبے سے محفوظ رہے گا۔ ڈپٹی کو آرڈنیٹر ایکٹڈ صادق امین نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا۔ کہ دس ہزار میٹرک ٹن 32کیوبک فٹ ملبہ اُٹھا کر دو سے ڈھائی ہزار فٹ کے فاصلے پر دریا کے ساتھ دیوار کی شکل میں ڈمپ کیا جائے گا۔ جس کی مجموعی لاگت 87لاکھ ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ یہ ملبہ دریاء کا رُخ موڑنے اور آراضی و گاؤں کو محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ ملبہ ہٹانے کیلئے بھاری مشینری پہنچائی گئی ہے۔ اور ملبہ کے ٹرانسپورٹیشن کے انتظامات مکمل ہیں۔ انشاللہ مارچ تک کام خوش اسلوبی سے انجام دیا جائے گا۔ تاہم کام کی نگرانی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے مقامی کمیونٹی اور کمیٹی کا تعاون از بس ضروری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر فیاض قریشی نے اپنے خطاب میں کہا۔ کہ قدرتی آفات سے لڑا نہیں جا سکتا۔ تاہم اس کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے اللہ پاک نے انسان کو علم عطا کیا ہے۔ جسے استعمال کرکے اس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایکٹڈ کے ذمہ داروں اور پراجیکٹ کے ٹھیکہ دار اقبال کو ہدایت کی۔ کہ وہ کام کو معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کریں۔ انہوں نے کہا۔ کہ کسی کام کی کامیابی کی دلیل یہ ہے کہ وہ منصوبہ دیرپا اور عوام کیلئے فائدہ مند ہو۔ انہوں نے کہا۔ کہ ایون کے عوام کے بہتر مفاد میں اور کام کے معیار کو برقرار رکھنے کی خاطر وہ وقتا فوقتا پراجیکٹ کی وزٹ کریں گے۔ اس موقع پر کمیونٹی کی طرف سے حاجی خیر الاعظم اور وجیہ الدین کی خدمات پر اُن کا شکریہ ادا کیا گیا۔کہ اُن کی کوششوں سے یہ منصوبہ روبہ عمل ہوا۔ حاضرین نے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کی گئی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات