چترال(نمائندہ چترال میل)محکمہ صحت خیبرپختونخواکا دست /اسہال سے بچاؤکے لئے روٹاویکسین، حفاظتی ٹیکہ جات کی صف میں شامل کرنے کاعمل بچوں کی حفاظت کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس سے قبل پانچ سال سے کم عمربچوں کو9اقسام کی بیماریوں کے ٹیکے لگائے جاتے تھے اب 10بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ٹیکے کی مہم چترال میں آج سے شروع کیاگیا۔یہ ویکسین چترال کے تمام اے پی آئی سینٹرز میں پانچ سال سے کم عمربچوں کومفت لگوائے جائیں گے۔جس کاباقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر چترال ارشادعلی سودھر،ڈی ایچ اوچترال ڈاکٹراسراراللہ، ڈسٹرکٹ کواڈینٹر ای پی آئی چترال ڈاکٹرمحمدفیاض رومی،اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نوازاوردیگراسٹاف نے پچوں کوڈرپ پلاکرکیاگیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ کواڈینٹر ای پی آئی چترال ڈاکٹرمحمدفیاض رومی نے کہاکہ صوبائی حکومت خبیر پختونخوا کی طرف سے روٹاویکسین پروگرام کے شیڈول میں شامل ہونے والی دسویں ویکسین ہے۔کے پی کے میں ای پی آئی پروگرام پہلے 9 بیماریوں کے خلاف بچوں کو ویکسین دے رہا تھا اور اب روٹا ویکسین کی شمولیت کے بعد امید ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں شرح اموات میں بہت حد تک کمی لائی جا سکے گی۔انہوں نے کہاکہ ایک سروے کے مطابق ہر سال پیدا ہونے والے 0سے 5سال کی عمر کے 1.5ملین بچے اپنا د وسرا یاپانچواں جنم دن نہیں مناپاتے، والدین اور سرپرستوں کے ٹیکہ کاری کی اہمیت کو نہ سمجھنے یا معلومات کی کمی کی وجہ سے 35فیصد بچے اب بھی ایسے ہیں جن کو بچپن میں معمول کے ٹیکے نہیں لگ پاتے۔ ٹیکے نہ لگنے کی وجہ سے ہی بچے نمونیا، پیلیا، ڈائریا، وائرل فیور جیسی بیماریوں کی زد میں آتے ہیں، جوان کی بے وقت موت کا سبب بنتی ہیں۔بچوں کی اموات کو روکنے کیلئے مرکزی وزارت صحت بڑے پیمانے پر مہم چلارہی ہے۔ جس پروالدین کوبھی محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ روٹاویکسین 6سے 10ہفتے بچوں دوخوراک دی جاتی ہے

تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



