چترال (نمایندہ چترال میل) پاک افغان بارڈر آرندو کے عمائدین کے ایک وفد نے منگل کے روز ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔ اور ارندو بارڈر پر حالات کی وجہ سے لوگوں میں پائی جانے والی تسویش سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ اور کہا۔ کہ ارندو کے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنے ملک کی سالمیت کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ تاہم معذور خواتین وغیرہ لوگوں میں ممکنہ کشیدہ حالات کے برونما ہونے کے خدشے کے پیش نظر تشویش پائی جاتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا۔ کہ اُن کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہماری کوشش ہے۔ کہ باڑ لگانے کا عمل پُر امن طریقے سے انجام دیا جائے۔ اور امید ہے کہ ایسا ہی ہو گا۔ اور حکومت تمام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا۔ ہم اس کو اتنی تشویشناک صورت میں نہیں دیکھتے۔ اور ہماری کوشش ہے،کہ عنقریب ارندو میں ایک سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کریں۔ جس میں چترال سے بھی کئی افراد شرکت کریں گے۔ انہوں نے وفد سے کہا۔ کہ ارندو کے لوگوں کو اپنے گھروں میں پُر امن اور بلا خوف وخطر رہنے کا پیغام پہنچایا جائے۔ اگر خدا نخواستہ حالات میں ہمسایہ ملک کی طرف سے کوئی شدت آجاتی ہے۔ تو اُس وقت حکومت اور ضلعی انتظامیہ ارندو کے لوگوں کیلئے رہائش اور راشن دونوں کا انتظام کریں گے ۔ انہوں نے ارندو کے وفد کو کسی بھی خطرے کو بالائے طاق رکھ کر رہنے کی تلقین کی۔ اور کہا۔ کہ ارندو کے لوگ بہادر ہیں۔ جنہوں نے بارڈر پر طویل افغان جنگ کے دوران بھی اپنے گھر بار نہیں چھوڑے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





