(چترال میل رپورٹ)حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپر عوامی مفاد میں بعض افسران کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری تسلیم خان (PMS-BS-19) کو تبدیل کرکے اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت پراجیکٹ ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ فیز BOR I،ان کی تعیناتی کی گئی ہے جبکہ پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ایجنسی ظفرالا سلام (PAS BS-18) اورڈپٹی کمشنر کوہستان بالا(آن ایم سی ایم سی) شاہ جہان (PMS-BS-18) کے تبادلے کرنے کے بعد انہیں اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اسٹیبلیشمنٹ آف ہاؤسنگ فاؤنڈیشن برائے سرکاری ملازمین محکمہ ہاؤسنگ تشفین حیدر(PMS-BS-18) کو تبدیل کرکے اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان،شانگلہ کے DO(F&P) نصیر احمدP&D آفیسر (BS-17) کو پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کرک کے (F&P) DO الطاف حسین (PMS-BS-18) کو تبدیل کرکے بطور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ معدنیات ومعدنی ترقی تعینات کیاگیاہے۔مذکورہ بالا احکامات کے نتیجے میں چارافسران کو بعض پوسٹوں کے اضافی چارج بھی تاحکم ثانی تفویض کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی ہنگو حافظ عطاء المنیم (PMS-BS-18) کو ڈسٹرکٹ آفیسر (ایف اینڈ پی) ہنگو،اے ڈی سی شانگلہ محمد فیاض (PMS-BS-18) کو ڈی او (F&P) شانگلہ، ایڈیشنل پولٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ایجنسی اشفاق احمد (PMS-BS-18) کو پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ایجنسی اور ایڈیشنل ڈیٹی کمشنر کرک افتخار احمد (PMS-BS-18) کو ڈسٹرکٹ آفیسر (ایف اینڈ پی) کرک کی پوسٹوں کے اضافی چارج تاحکم ثانی تفویض کئے گئے ہیں۔ اس امر کااعلان اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





