صوبے کے تمام اضلاع خاص کر چترال میں گندم کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ قلند ر خان لودھی

Print Friendly, PDF & Email

خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلند ر خان لودھی نے محکمہ خوراک کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع اور خاس کرچترال کو گندم کی ترسیل اور فراہمی کو یقینی بنائیں تا کہ دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو غذائی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں پراونشل فوڈ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک خیبر پختونخوا محمد اکبر خان اورڈائریکٹر فوڈ نثار احمد کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کمیٹی نے ٹینڈر میں گندم کی ترسیل کیلئے دئیے گئے نرخ کی باقاعدہ منظوری دی اور خاص طور پر چترال کو گندم کی ترسیل فوری طور پر یقینی بنانے کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے۔