گاڑی ٹیکسوں کی ادائیگی کو بروقت کرکے قانونی پیچیدگیوں اور بھاری جرمانے سے اپنے آپ کو بچائیں۔ ایکسائز و ٹیکسیشن کنٹرول آفیسر چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)ان تمام گاڑی مالکان/ڈرائیور کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ اپنی گاڑیوں کی ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ نیز جن مالکان کے نام پر گاڑی نہیں ہے وہ اپنے نام گاڑی ٹرانسفر کرے۔ اور جن گاڑیوں کی ابھی تک رجسٹریشن فیس جمع نہیں کی ہیں ان کو جلد از جلد رجسٹرڈ کریں۔ ٹیکسوں کی ادائیگی کو بروقت کرکے قانونی پیچیدگیوں اور بھاری جرمانے سے اپنے آپکو بچائیں۔
ایکسائز و ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول آفیسر ضلع چترال